ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں امبانی اواراڈانی گروپ کوبھی سرمایہ کاری کی اجازت ہے:وزیر ایم بی پاٹل

کرناٹک میں امبانی اواراڈانی گروپ کوبھی سرمایہ کاری کی اجازت ہے:وزیر ایم بی پاٹل

Wed, 14 Jun 2023 11:27:14    S.O. News Service

بنگلورو، 14/جون(ایس او نیوز)ریاستی وزیرصنعت ایم بی پاٹل نے کہاکہ امبانی اور اڈانی کو ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت ہے۔ وزیر صنعت نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔

بروزمنگل ودھان سودھامیں انہوں نے یہ بات نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔امبانی گروپ نے ریاست میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں مجھ سے ملاقات کی۔ وہ ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ امبانی ہو یا اڈانی، کوئی بھی یہاں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔انہوں نے رائے ظاہر کی کہ اس سے ریاست کو فائدہ ہوگا۔ان سرمایہ کاراداروں پر کسی بھی قسم کاکیس ہے تو اس کی دیکھ بھال کے لیے قانون موجود ہے۔ غلط ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ آیا ان کی سرمایہ کاری حقیقی ہے۔ اگر یہ حقیقی ہے تو ہم سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے۔

پاٹل نے کہاان کی طرف سے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے میں کیا حرج ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایسے ہوائی اڈوں کا انتظام سنبھالنے پر غور کیاجارہاہے جو ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے حوالے نہیں کیے گئے ہیں۔مہاراشٹرمیں شرڈی کاہوائی اڈہ وہاں کی ریاستی حکومت سنبھال رہی ہے۔اسی طرح ہم بھی کرناٹک میں ہوائی اڈہ کاانتظام کریں گے۔

 


Share: